بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

قومی بچت کی تمام سکیمز پر ملنے والے منافع میں تبدیلیاں

شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 11.52 فیصد سے کم کر کے 11.04 فیصد کردی گئی ہے

حکومت نے قومی بچت کی تقریباً تمام اسکیمز پر ملنے والے منافع میں تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق فوری ہوگا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 11.52 فیصد سے کم کر کے 11.04 فیصد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرح منافع میں یہ تبدیلی 19 مئی 2021 سے نافذ العمل ہوگی۔اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر ادا کیے جانے والا منافع 11.52 فیصد سے کم کر کے 11.28 فیصد کردیا گیا۔

تاہم اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر ملنے والے منافع کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کردی گئی۔اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں بھی کمی کردی گئی اور اب ان سرٹیفکیٹس پر 9.52 فیصد کے بجائے 7.68 فیصد منافع ملے گا۔

دوسری جانب پوسٹ آفس سیونگز اکاؤنٹس پر 6 ماہ کے لیے شرح منافع 4 فیصد جبکہ ایک سال کے لیے 8 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔یہ شرح 6 ماہ کے پہلے پانچ ادوار کے لیے ہے جبکہ اس طرح کے اکاؤنٹس پر 6 ماہ کے آخری دور کے لیے یہ شرح 4.5 فیصد ششماہی اور 9 فیصد سالانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ادا کیے جانے والے منافع کی رقم 50 ہزار والے سرٹیفکیٹ پر 360 جبکہ ایک لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹ پر 72 روپے ہوگئی ہے۔

Back to top button