بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی اعلان کردیا، جس کا اطلاق آج 16 نومبر سے ہوگا۔خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 نومبر 2023 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کم کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 296 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 5 پیسے کمی کردی گئی اور فی لیٹر قیمت کم ہو کر 204 روپے 98 پیسے پر آگئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے کمی کردی گئی اور فی لیٹر نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر 2023 سے ہوگا۔خیال رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے یکم نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے  پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند
Back to top button