بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات

سرگودھا سمیت ضلع بھر میں تمام بازاروں سے تجاوزات کو فی الفور ختم کرنے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اعلانات کریں اور 24 گھنٹے کا وقت دیکر تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ یقینی بنایا جائے اور یہ آپریشن بلا امتیاز کیا جائے لوگوں نے اکثر مقامات پر پھر تجاوزات کی حد کردی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Back to top button