بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، محمد بن سلطان

یران پڑوسی ملک ہے، ہم ایران میں ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،ہم نہیں چاہتےکہ ایران مشکل میں ہو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، سعودی عرب ایران کو مشکل صورت حال میں نہیں دیکھنا چاہتا۔سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، ایران پڑوسی ملک ہے، ہم ایران میں ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات ہوں اور ہم نہیں چاہتےکہ ایران مشکل میں ہو۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران کی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیں مسائل ہیں، جن میں ایٹمی پروگرام، میزائل پروگرام اور خطے کے ممالک میں باغی ملیشاؤں کی سرپرستی شامل ہے۔

یمن سے متعلق سوال کے جواب پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کے خلاف حوثیوں کی بغاوت غیر قانونی ہے،حوثیوں کو سعودی عرب کا جنگ بندی معاہدہ قبول کرنا چاہیے،سعودی عرب حوثیوں کی اقتصادی مدد کے ساتھ جو وہ چاہیں گے اسے پورا کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہےکہ ایران کے حوثیوں سے مضبوط تعلقعات ہیں لیکن حوثی بھی عرب اور یمنی ہیں، ہماری خواہش ہےکہ حوثی یمن میں بہتر طریقے سے رہیں اور اپنے ملک کے مفاد کو اہمیت دیں۔

Back to top button