بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ

خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع لیوڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجیوں کی تعداد میں کمی اورمختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمیشہ افغان قیادت میں افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Back to top button