بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت 20ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پرپابندی میں توسیع

سعودی ائیرلائن کے اعلامیہ نے پاکستانی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے

سعودی عرب واپس جانے کے خواہش مند پاکستانی محنت کشوں کیلئے بہت بری خبر، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر 17 مئی کے بعد بھی مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب واپس جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق اگلے ماہ 17 مئی سے مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، تاہم اب سعودی ائیرلائن کے اعلامیہ نے پاکستانی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

سعودی ائیرلائن کے اعلامیہ کے مطابق 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے باوجود 20 ممالک کے شہریوں کو مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے فروری 2021 میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی تھی، یہ پابندی 17 مئی کے بعد بھی برقرار رہے گی۔ پاکستان سمیت 20 ممالک میں کرونا وائرس نے دوبارہ سے سر اٹھایا، اسی وجہ سے ان ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Back to top button