بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

یکم رمضان المبارک کو بینک عام لین دین کے لیے بند رہیں گے

یکم رمضان المبارک کو ملک بھر کے تمام بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1442 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے ” بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینک یکم رمضان المبارک  1442 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تمام بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورتِ حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے) معمول کا یومِ کار (ورکنگ ڈے) سمجھتے ہوئے (علاوہ عوام سے لین دین ) انجام دیں گے۔

Back to top button