بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

روزانہ کھجوریں کھانا آپ کی صحت کے لیے کیوں ضروری ؟

رمضان المبارک کے باعث تقریباً ہر فرد ہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے روزہ کھجور سے افطار کرتا ہے لیکن کیا آپ کے علم میں ہے کہ عام دنوں میں بھی اگر آپ روزانہ کچھ کھجوریں کھانے کی عادت ڈال لیں تو اس سے زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں۔

قدرت نے اس کے اندر کئی بیماریوں کا علاج اور صحت مند زندگی کے راز رکھے ہیں تو آئیے جانتے ہیں کہ روزانہ کھجوریں کھانا آپ کی صحت کے لیے کیوں ضروری ؟

دل کی بیماریوں سے بچائے:

کھجور میں کئی قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، کیروٹینوائڈز نامی اینٹی آکسیڈینٹ جو کھجور میں پائے جاتے ہیں، وہ دل کے گرد مخصوص تہہ بنا لیتے ہیں، اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ کیروٹینوائڈز آنکھوں کے مسائل سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

ہڈیوں کے لیے مفید:

کھجوروں میں بڑی مقدار میں کاپر، سیلینیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

کھجور میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو خون کو جسم میں جمنے نہیں دیتا۔

دماغی صحت کے لیے بہترین:

کھجور میں کولین اور وٹامن بی نوجوانوں سمیت بچوں میں یادداشت اچھی کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ 

روزانہ کی بنیاد پر کھجوریں کھانے سے وہ بزرگ افراد جن میں الزائمر کی بیماری یعنی بھولنے کی بیماری کا آغاز ہورہا ہو، انہیں کھجوریں کھلائیں، یہ ان کی بیماری سے بچنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

مزید پڑھیے  کورونا وائرس مزید 118افراد جاں بحق

کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں:

کولیسٹرول لیول کو فوری طور پر کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کھائیں، یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ کھجور جسم میں شوگر لیول کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مفید ہیں۔

وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند:

اگر خالی پیٹ روز صبح 3 سے 4 کھجوریں کھا لی جائیں تو یہ صحت مند طریقے سے وزن میں کمی کرسکتی ہیں۔

اس کی وجہ ہے کہ کھجور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ جسم میں میٹابولزم کو بھی بہترین کرتی ہے۔

Back to top button