کھیل
دوسرا ون ڈے ، پاکستانی سکواڈ میں ممکنہ تبدیلیاں سامنے آگئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ون ڈے میں عبداللہ شفیق کے ڈیبیو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، دوسری جانب آل راؤنڈر حسن علی کی پلیئنگ الیون میں شمولیت بھی یقینی ہے۔ آج محمد حسنین اور آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے آخری گیند پر جیتا تھا، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔