بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

عدالت نے جہیز کے تنازعے پر ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے شوہر کیخلاف فیصلہ سنا دیا

جہیز کے تنازعے پر ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے شوہر کیخلاف فیصلہ سنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ندی میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ کے شوہر عارف کی جانب سے عدالت میں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اب فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے عائشہ کے شوہر عارف کیخلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر تمام الزامات درست لگ رہے ہیں، جبکہ یہ واقعہ ہندوستانی معاشرے کا بدنما داغ ہے۔ عدالت نے ملزم عارف کو ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد پولیس اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت میں سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آ کر نوجوان لڑکی نے ندی میں کود کر خودکشی کر لی تھی، لڑکی کی خودکشی سے قبل بنائی گئی اور والد سے کی گئی گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

Back to top button