بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بغیر مشاورت کسی حکم نامے کو نہیں مانیں گے، کراچی کے تاجر ڈٹ گئے

کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بغیر سندھ حکومت کے تجارتی مراکز کے جبری بندش کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔صدر آل کراچی تاجر الائنس حکیم شاہ نے لنڈا بازار کراچی میں میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر اور دوسری لہر میں تاجروں نے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا۔ لیکن اب تیسری لہر میں بغیر مشاورت کے یکطرفہ حکم نامے کو مسترد کرتے ہیں۔

حکیم شاہ نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بعد شہر بھر کی پولیس اور انتظامیہ مارکیٹیں بند کروانے کےلئے متحرک ہوگئی ہے۔ یہی پولیس اور انتظامیہ ایس او پیز پر عمل کروانے کےلئے بھی کام کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی تاجر الائنس ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروبار کرنا چاہتی ہے، کیونکہ رمضان چھوٹے کاروبار کرنے والوں کا سیزن ہے۔

حکیم شاہ نے کہا کہ حکومت اگر دو دن کاروبار بند کروانا چاہتی ہے تو باقی پانچ روز چوبیس گھنٹے کام کرنےکی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے سدباب کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن ضروری ہے۔ حکومت ویکسینیشن کا عمل تیز کروائے تاکہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پایا جاسکے۔

Back to top button