بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت سوتی دھاگے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرے،ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن

ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھاگےکی کمی کے باعث فیکڑیاں بند ہوناشروع ہوجائیں گی، ملک میں خام مال کی وافر مقدار میں یقینی فراہمی ناگزیر ہے۔بھارت سے کپاس درآمد نہ کرنے کے فیصلے پر آل پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کاز پر پوری طرح حکومت کے ساتھ ہیں۔ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یارن کی قلت کے باوجود ملک سے دھاگے کی برآمدات جاری ہیں، دھاگے کی برآمد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری متاثر ہوگی۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ منگل، بدھ تک سوتی دھاگے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرے۔ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد نہ کی گئی تو 8 اپریل سے احتجاج کیا جائے گا۔

Back to top button