بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد مارا گیا

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بویا کا رہنے والا اشرف عرف طوفانی کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم دہشتگرد تھا، اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد آئی ای ڈیز حملوں میں بھی ملوث تھا۔

Back to top button