بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

گزشتہ برس دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلے غیر ریاستی بھارتی افسر کو مستقل شہریت دے دی گئی

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے جموں و کشمیر کیڈر کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر نوین کمار چودھری انتظامی خدمات کے افسران سے جموں وکشمیر کے پہلے مستقل رہائشی بن گئے۔

 نوین کمار چودھری کو ڈومیسائل سرٹیفکٹ جموں خطے کے گاندھی نگر کے تحصیلدار نے جاری کیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نوین چودھری ریاست بہار کے رہنے والے ہیں اور وہ گزشتہ 15 برس سے زائد عرصے سے جموں و کشمیر میں تعینات ہیں اور اس وقت محکمہ زراعت اور باغبانی کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر تعینات ہیں۔

القمرآن لائن کے مطابق گزشتہ برس پانچ اگست دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بی جے پی نے جموں و کشمیر کا مستقل رہائشی نظام ختم کرکے ملک کے کسی بھی شہری کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کا مستقل رہائشی بننے کی راہ ہموار کی تھی۔ اس سے قبل دفعہ 35 اے کے تحت فقظ جموں و کشمیر کے باشندوں کو یہ حق حاصل تھا۔ نئے قوانین کے مطابق ملک کے کسی بھی شہری جس نے جموں و کشمیر میں 15 برس سے سرکاری یا کسی نجی ادارے میں کام کیا ہو، یا اس کے کسی بچے کی یہاں کے اسکول کی سند ہو وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ڈومیسائل حاصل کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ڈومیسائل سے جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے سے یہاں کا مسلم اکثریتی نظام ختم کرنے کی سازش ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے پیر کے روز جموں و کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکٹ کی  ای ایپلیکیشن کو لانچ کیا۔ جموں و کشمیر ای گورننس ایجنسی کے ذریعے ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button