
تجارت
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گلگت بلتستان میں مقپون داس خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جا رہا ہے۔دو سو پچاس ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ اقتصادی زون سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔
جس سے زراعت ، معدنیات، دستکاری اور لکڑی کی مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔گلگت بلتستان کے بھرپور قدرتی وسائل اور چینی منڈیوں تک براہ راست رسائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس اقتصادی زون سے سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔














