بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دماغی صحت کی قومی پالیسی ایک واضح مقصد کے ساتھ تیار کی گئی ہے، وزیر صحت

وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دماغی صحت کی قومی پالیسی ایک واضح مقصد کے ساتھ تیار کی گئی ہے تاکہ ملک میں ہر خاندان تک ذہنی صحت کی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں شروع ہونے والی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمٹ کا موضوع ہے پاکستان میں بچوں، نوجوانوں اور معاشروں کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے والے اور مستقبل کیلئے تیار ذہنی صحت کے نظام کی تشکیل۔

انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو کروڑ چالیس لاکھ افراد کو نفسیاتی معاونت کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں ہر پانچ لاکھ افراد کے لیے ایک سے بھی کم ماہر نفسیات موجود ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دماغی صحت کی قومی پالیسی ملک کیلئے ایک مشترکہ سمت فراہم کرتی ہے جبکہ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو اپنی مقامی ضروریات کے مطابق اقدامات کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button