
قومی
صدر زرداری کا نائیجیریا کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
صدر آصف علی زرداری نے نائیجیریا کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج نائیجیریا کے یوم آزادی کے موقع پرنائیجیرین صدر بولا احمد ٹینوبو کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قریبی تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کیلئے معاون ثابت ہوگا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے یقین ظاہرکیاکہ دوستی اور تعاون کے موجودہ رشتے آئندہ برسوں میں مزیدفروغ پائیںگے۔















