بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

ایران نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات اور تازہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button