بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

صحت اور تعلیم کے شعبوں کی جدید خطوط پر ترقی ناگزیر ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔

وہ نارووال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میں یونیفارمز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے وسائل پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے صحت، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button