
تجارت
تاجر برادری کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نجی شعبہ قومی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ پاکستان کی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے وابستہ ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے وفد کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔















