
تجارت
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت
حکومت نے گزشتہ 3 برسوں میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر سہولت کاری سے صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کمیشن کے ذریعے غیر فعال صنعتی یونٹس کو دوبارہ پیداواری عمل میں لانے کی راہ ہموار کی گئی۔
کاروبار میں آسانی اور صنعتی ترقی کیلئے ٹیرف اصلاحات اور خام مال و صنعتی مشینری تک بہتر رسائی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔
گوادر نارتھ فری زون میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کا پہلا یونٹ فعال ہوا، جبکہ برآمدات کی منظوری حاصل کی گئی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار سعودی سرمایہ کاری پر مبنی نیشنل اسٹیل کمپلیکس کی بحالی ممکن ہوئی۔
ایس آئی ایف سی نے طویل عرصے سے جاری ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کر کے7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔
اشتہار















