
صحت
وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ڈی اے اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی۔
محسن نقوی نے مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر مریضوں نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔















