
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان کی آئندہ سفارتی مصروفیات کا جائزہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی آئندہ دوطرفہ، سہ فریقی اور کثیرالجہتی سفارتی مصروفیات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران آئندہ ہونے والی ملاقاتوں اور دوروں کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان کی ترجیحات اور ان سفارتی سرگرمیوں سے ٹھوس نتائج کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مجوزہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور متعلقہ شعبوں کو انتظامات جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔















