بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر تنظیم کے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے مکمل وابستگی رکھتا ہے۔

اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا ایس سی او میں مبصر سے 2017 میں مکمل رکن بننے تک کا سفر کثیرالجہتی تعاون پر اس کے پختہ یقین اور خطے کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے فروغ کے لیے تنظیم کے مؤقف کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رواں سال ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی چیئرمین شپ سنبھالنے اور آئندہ سال سربراہی اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔ ان کے مطابق یہ پاکستان کے علاقائی اور عالمی سطح پر قائدانہ کردار پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون کے فروغ، علاقائی روابط کے استحکام اور عوامی سطح پر باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اور مستقبل پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکی ہے اور امن، سلامتی، استحکام، اقتصادی تعاون، رابطہ سازی اور رکن ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کی پچیسویں سالگرہ ’’شنگھائی اسپرٹ‘‘ کی پائیدار اہمیت کی عکاسی کرتی ہے، جو باہمی اعتماد، مساوات، ثقافتی تنوع کے احترام، مشترکہ ترقی اور تعمیری تعاون جیسے اصولوں کی بنیاد پر رکن ممالک کی رہنمائی کر رہی ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button