بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیر کی بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضے سے آزادی تک تحریک جاری رہے گی، عالمی برادری کشمیریوں کو مسلمہ حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ 5 اگست ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے کہ جب تک ہم کشمیر کو بھارت کے ناجائز ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضے سے آزاد نہیں کروا لیتے تحریک آزادی جاری رہے گی، اقوام متحدہ، عالمی برادری ، او آئی سی ، یورپی یونین ، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاست جموں کشمیر کے اس مسلمہ حق کو دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کروائیں اور ریاست میں استصواب رائے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت نے ایک سازش کے بعد ان تمام معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرلیا اور پھر آئینی دہشتگردی کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی حامل دفعات کو ختم کردیا۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس  کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بنیادی طور پر ہندوستان روز اول سے ہی جموں کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو جائز قرار دینے کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے، اس کیلئے بھارت نے 5 اگست2019 کو یہ کھیل کھیلا کہ یکطرفہ طور پر جموں کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے بھارت کے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے شامل دفعات کو ختم کردیا۔ اس سے قبل 1957 میں آئین ساز اسمبلی کے ذریعے کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کا ڈرامہ رچایا گیا تو سلامتی کونسل نے اس حوالے سے قرارداد منظور کی جس کی وجہ سے بھارت کی یہ چال ناکام ہوئی، تاہم 5 اگست 2019 کو اس نے خاموشی سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردیا  اس اقدام کے بعد کشمیر کو اس کی خصوصی ریاستی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے یونین ٹریٹری قرار دے دیا کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کوئی بھی ہندوستانی کشمیر میں جائیداد خرید سکتا ہے۔ بھارت کا خیال ہے کہ اس اقدام کے بعد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو گیا ہے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی ہے، اب وہاں فوج کو سٹرٹیجک بنیادوں پر اراضی الاٹ کی جا رہی ہے، کشمیریوں کو ملازمتوں سمیت ہر جگہ سے بے دخل کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کے نام پر موجود سکولوں کے نام تبدیل کئے جا رہے ہیں، نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے، یہاں پر مذہبی آزادیاں ختم کی جارہی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے ذریعے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے، وہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کم کرنا چاہتا ہے تاکہ جب رائے شماری ہو تو  اس طریقہ واردات سے کشمیر کو اپنا حصہ بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button