بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں چار خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ چار خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوانوں نے آپریشن کے دوران پوری تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button