بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں سعودی ولی عہد کا ظہرانہ

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے مکہ مکرمہ میں رائل کورٹ میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ظہرانے میں شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی۔

ظہرانے میں سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سول اور فوجی قیادت سمیت مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال اور ظہرانے میں ان کی بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی عکاس ہے۔ظہرانے میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔

اشتہار
Back to top button