
قومی
دورہ سعودی عرب، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران عمرہ ادا کیا۔
یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ انہوں نے نوافل بھی ادا کیے اور "بنیان مرصوص” کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے اقتصادی اور عوامی بہبود کے شعبوں میں پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر شکرانے کی دعا کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بہنوں اور بھائیوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔