
ملکی معاشی ترقی کے لئے بزنس کمیونٹی اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ایس ایم تنویر
یو نائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر سے اسلام آباد کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان ،راجہ خرم نواز اور فرح ناز ،کی ملاقات،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل،آئی پی پیز کے معالات،زراعت کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری ،وقر بختاوری اور ایف پی سی سی ائی کے ناحب صدر بلال خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ آئی پی پیز کو پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے اٹھایا اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امید ہے آئندہ ایک دو ماہ میں مثبت اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے اور بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا بجلی کی قیمت نو سینٹ پر لائیں گے امید ہے حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے ریٹس جتنے کم کیے جائیں گے اتنا ہی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی عملی جدوجہد اور حکومت کے تعاون سے شرح سود میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،امید ہے اس کو جلد سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس وقت ہم زراعت کے حوالے سے خصوصی ا اقدامات کر رہے ہیں، اس ملک میں کاٹن کی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکسٹائل کے لیے جو برامدات ہم نے کرنی ہے اس کی بڑھایا جا سکے۔ گندم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جو ہماری 31 میٹرک ملین میٹرک ٹن جو گندم کی پیداوار ہے وہ اس سال ہم نے حاصل کی ہے اور اگر ہم اپنی پر ایکڑ پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں گے تو مزید فوائد حاصل کیے جا سکیں گے۔ اءس سیم تنویر نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کے لئے بزنس کمیونٹی اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی نے یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کی آواز کو اسمبلی کے اندر اٹھائیں گے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چودری نے کہا کہ کامرس اور زراعت کی سٹینڈنگ کمیٹیز میں ایس ایم تنویر کو مدعو کریں گے تا کہ مسائل کے حوالے سے پارلیمان کو اگاہ کریں ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کا فوکس زراعت پر ہے ۔کاٹن کی پیداوار کو بھی بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انجم عقیل خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو بزنس فرینڈلی کہا جاتا ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اسی ویژن کے ساتھ چل رہے ہیں۔ راجہ خرم ںواز نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں ہی ملکی خوشحالی کا راز مضمر ہے ظفر بختاوری نے کہا کہ جلد ہی اراکین پارلیمنٹ کا ایک اجلاس بزنس کمیونٹی کے ساتھ مںعقد کیا جائے گا جس میں ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی