بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جس کے دوران معصوم کشمیریوں کو مسلسل شہید کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری کو آج شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے مذکورہ کشمیری کو شہید کیا ہے۔

ادھر حریت فورم نے 27 اکتوبر کو وادی میں مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ کی اپیل کر دی ہے۔

Back to top button