بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 122، لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی

لاہور کے حلقے این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوگئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے ایک لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لیے اور خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔اسی حوالے سے ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق نے سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔

مزید پڑھیے  دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
Back to top button