بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این اے 120، مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہور 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کامیاب ہوگئے۔عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں این اے 20 لاہور 4 کے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور 4 سے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار عثمان حمزہ اعوان 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیے  مہنگائی میں پسی عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا
Back to top button