بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ہی ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر آخرکار صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اب تک صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے کیونکہ واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی۔ابھی ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں۔

اگست 2023 میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے اس فیچر کو نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کو کافی حد تک میٹا کی میسنجر ایپ جیسا بنا دے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔اسی لیے یہ بہت اہم فیچر اور اس سے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی۔چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

مزید پڑھیے  سال کا پہلا چاند گرہن 16کو ہوگا، کیا پاکستان میں دکھائی دیگا؟

Back to top button