بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اسلام آباد سے 8 غیر قانونی مقیم غیر ملکی گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف پولیس کی کارروائی، 8 افریقی نژاد افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 8 افریقی نژاد افراد کو تفتیش کے لیے تھانہ شمس کالونی منتقل کیا گیا، قانونی قیام کی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 4 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس کی جانب تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں 60 گھروں کی پڑتال عمل میں لائی گئی، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے تسلسل میں 8 غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔

مزید پڑھیے  کراچی میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں ایک شخص قتل،پولیس و رینجرز کا کومبنگ آپریشن
Back to top button