بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں77 پیسے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔

 

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 بج کر 8 منٹ پر 322 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 664 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 11 فروری کو کرانے کی یقین دہانی کے بعد سامنے آئی، جس سے سیاسی استحکام کا عندیہ ملتا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد مسلسل چار روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری
Back to top button