بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں  روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قدر  میں کمی کا سلسلہ برقرار  ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280  روپے 51 پیسے ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ  ایک  روپے 14 پیسے سستا ہوا ہے، ڈالر اپنے بلند ترین بھاؤ سے 26 روپے 59 پیسے کم ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50  پیسے سستا ہو کر 280  روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کیا گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 12 ستمبر سے 15500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔

Back to top button