بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز  آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 48  پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 57 پیسے ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 9 پیسے تھا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 281  روپے 50 پیسے ہے۔   واضح رہے کہ انٹربینک میں ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپے77  پیسے مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان
Back to top button