بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی اڑان جاری، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 680 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100انڈیکس کی بلند ترین سطح 56 ہزار 846 رہی،  بازار میں 66 کروڑ شیئرز  کے سودے 24  ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن27 ارب روپے بڑھ کر  8142 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں آج ڈالر27 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 288 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
Back to top button