بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ، سٹاک ایکسیچنج میں نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔ حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔ 100 انڈیکس نومبر میں 7891 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن  1096 ارب روپے بڑھی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے اور  اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے  اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 285  روپے 64 پیسے ہے۔انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 285 روپے37 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 27 پیسے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری
Back to top button