بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ ننکانہ میں پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے کچھ واقعات ہوئے، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر تمام ملزمان کو پکڑا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ ننکانہ میں پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سنٹر کے ذریعے شہر بھر کو کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا، سیف سٹی نے دن رات لگا کر اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے، یہ 40 کروڑ کا پروجیکٹ تھا جس کو 35 کروڑ میں مکمل کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا یہ پروجیکٹ کرائم کو بھی کنٹرول کرے گا، جہاں جہاں ضرورت پڑی ہم وہاں بھی اس طرح کے پروجیکٹ لانچ کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے کچھ واقعات ہوئے ہیں، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر تمام لوگوں کو پکڑا ہے، دہشتگردی میں ملوث گرفتار لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیشنل ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا اسلام کے نام پر کسی قسم کی دہشتگردی کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں کیلئے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ لانچ کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے سکھ ٹورازم کو پروموٹ کریں، دنیا میں آدھے ملکوں کی اکانومی ٹورازم سے چل رہی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب بہت سارے ہسپتالوں سے بہتر ہے، ہماری پوری کوشش ہے ادویات ہر کسی کو ملیں، ساہیوال میں بھی یہی مسئلہ آ رہا ہے کہ مریض زیادہ ہیں اور ادویات کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سموگ کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کو ایک لیول تک کنٹرول میں رکھا تو چھٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہماری کابینہ کا منگل کو اجلاس ہے اس میں فیصلہ کریں گے، ہم سموگ والے معاملے پر دنیا میں پہلے نمبر پر تھے، اب پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہیں، امید ہے اس ہی نمبر پر رہیں۔

مزید پڑھیے  کابینہ پی ایس ایل میچز کے اخراجات کی منظوری دینے کو تیار نہیں، محسن نقوی
Back to top button