بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کا ایل او سی چکوٹھی اور مظفرآباد کا دورہ

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر نے ایل او سی چکوٹھی اور مظفرآباد کا دورہ کیا، بھارتی بلاجواز فائرنگ کے متاثرین سے بات چیت کی۔سعودیہ، سوڈان سمیت برادر مسلم ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی دورے میں شریک تھے، مظفرآباد پہنچنے پر وفد نے جموں و کشمیر یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وفد نے مانک پیاں ریفیوجی کیمپ مظفرآباد کا بھی دورہ کیا، وفد کو بھارتی مظالم سے فرار ہونے والے باشندوں کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وفد کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نمائندہ خصوصی نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی حمایت کا یقین دلایا، نمائندہ خصوصی نے ہر سال دو بار کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، او آئی سی کے وفد نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کی۔

بعد ازاں وفد نےآزاد جموں کمشیر کے سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور سے بھی ملاقات کی، وفد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں، وفد نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے  قرآن پاک کی بے حرمتی، بلاول بھٹو کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ
Back to top button