بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

2005 کے تباہ کن زلزلہ کی 18ویں برسی ، مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا

آزاد جموں و کشمیر میں آج 2005 کے تباہ کن زلزلے کی 18ویں برسی کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر صبح 8 بجکر 52 منٹ پر زلزلہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

ریاست کے تمام دس اضلاع میں قرآن خوانی، دعائیہ تقریبات، ڈاکومنٹری شو، تصویری نمائش، بیداری واک، موم بتی جلانے، سیمینار اور تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر ریڈیو کے تینوں اسٹیشن اس دن کے حوالے سے دستاویزی فلمیں اور مباحثے نشر کریں گے۔

مزید پڑھیے  بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف درخواستوں کی سماعت سے گریز
Back to top button