بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس کراچی انتیس، پشاور تئیس، کوئٹہ بارہ، گلگت سولہ، مری تیرہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر اور لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم کی توقع ہے جبکہ جموں، پلوامہ، اننت ناگ میں موسم خشک رہے گا۔ شوپیاں اور بارہمولہ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، لیہہ چار، اننت ناگ اور شوپیاں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس نہ جائے، وزیراعظم کا مراسلہ
Back to top button