بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

درخت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں جن سے انسان کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، ملک حاجی خالد محمود

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس کے آفیسر/ایکس ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل ملک حاجی خالد محمود اعوان نے محکمانہ کورس کے دوران سہالہ سنٹر میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ درخت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں جن سے انسان کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ یہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان سے انسانی ضرورت کی بے شمار چیزیں تیار کی جاتی ہیں ۔

ملک حاجی خالد محمود اعوان نے کہا کہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے اور قومی شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے سب کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ جناب ملک خالد محمود اعوان کا شمارپنجاب پولیس کے نڈر پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے ۔

موصوف ان دنوں ان سروس پروموشن کے تحت سہالہ ٹریننگ سنٹر میں محکمانہ کورس میں شرکت کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ جناب ملک حاجی خالد محمود اعوان نے بطور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل اپنی تعیناتی کے دوران عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔

مزید پڑھیے  ہمارے تعلیمی ادارے ضلع خوشاب کے طلبہ و طالبات کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک جاوید اقبال گنجیال
Back to top button