بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

انشاءاللہ خلق خدا کی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر وترقی کے لیے اپنابھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے، پیر غلام الدین سیالوی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اللہ پاک نے جن عظیم ہستیوں سے دین متین کی ترویج واشاعت کا کام لیاہے وہ یقینا” بہت خوش قسمت ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں ا شاعت اسلام کے لیے اولیاء ے کرام اور مشائخ عظام نے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ اس حوالے سے آستانہ عالیہ سیال شریف کی مذہبی اور سماجی خدمات بھی زبردست خراج تحسین کے لائق ہیں ۔

سابق ایم پی اے صاحبزادہ پپرغلام نظام الدین سیالوی نے اپنے والد محترم سابق صوبائی وزیر پیر غلام نصیر الدین سیالوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ تحصیل ساہیوال سمیت اپنے پورے حلقےکی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ خلق خدا کی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیر وترقی کے لیے اپنابھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے کیونکہ خدمت خلق ہی میں عظمت ہے۔

مزید پڑھیے  گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن کے پی ای ٹی محمد اعجاز بھٹی نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ لےلی
Back to top button