بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مانسہرہ میں بارش کے سبب مخلتف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

 خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ میں بارش کے سبب مخلتف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوئر چترال میں 5 مقامات پر ’روڈ کلیئرنس‘ کی سرگرمیاں جاری ہیں جو سیلاب کی وجہ سے کل سے بند ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 7 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 67 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، ایک اسکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 47 مویشی ہلاک ہو گئے۔

دریائے چترال میں انتہائی اونچے سیلاب اور لوئر چترال میں ہونے والی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے کہا کہ غیرمحفوظ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لوئر اور اپر چترال میں متاثرین کے لیے خوراک کے علاوہ دیگر ضروری اشیا بھی روانہ کر دی گئی ہیں، اپر چترال میں نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف مقامات پر واٹر سپلائی کی 8 اسکیموں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق
Back to top button