بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی پی او کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران جوہرآ ٓباد اور خوشاب میں اے کٹیگری کے اہم روٹس کا معائنہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران جوہرآ ٓباد اور خوشاب میں برآمد ہونے والے اے کٹیگری کے اہم روٹس کا معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اے ڈی سی (آر) مطہرامین حیات وٹو اوراسسٹنٹ کمشنر خوشا ب رانا نعمان محمود کے علا وہ میونسپل سروسز،ایکسن واپڈا اور دیگر متعلقہ افسران اور ضلعی امن کمیٹی خوشاب کے ممبران تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جوہرآباد میں غر یب کالونی،جنوبی بازار،مین بازار اورامام بار گاہ محرم روٹس اور خوشاب میں مین بازار،آ ستانہ داروغہ والا،پرانا چوک،محلہ شیرازیاں والا،گلی عالم پناہ،چھتری چوک اور مام بارگاہ محرم کے جلوسوں کے راستوں کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ایکسین واپڈا کو محرم روٹس میں حائل ہونے والی بجلی کی لٹکتی ہو ئی تاروں اور بجلی کے پولوں کے بہتر اور مناسب حفاظتی انتظامات کرنے،میونسپل سروسز کی انتظامیہ کو محرم روٹس کی مکمل صفائی ستھرائی،تجاوزات کو دور کرنے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم نے بتایا کہ مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور جلوسوں کے دوران داخلی و خارجی راستوں کوبئیریراور کانٹے دار تاریں وغیرہ سے بند کر دیا جائیگا۔ڈپی کمشنر اور ڈی پی او کے دورہ محرم روٹس کے دوران جلوس منتظمین سید علی زیدی،خواجہ محمد یعقوب اورعابد حسین شیرازی ودیگر نے ڈپٹی کمشنر کو محرم کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔جسے ڈپٹی کمشنر نے فوری حل کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ بخاری،قاری امتیاز حسین چشتی،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا اکمل عباس،حافظ مبارک احمد،امن سماجی گروپ کے راہنما حاجی فیاض حسین زرگر بھی وہاں موجود تھے۔انہوں نے محرم کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھر پور روائتی اور مثالی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے  پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس
Back to top button