بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا

گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔ رواں برس اپریل میں گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ آغاز کردیا گیا، نئی لیب چارماہ تک ورکنگ کرے گی، جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈویلپرز، سٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔

ایپ گروتھ لیب کے ذریعے پاکستانی ایپ ڈویلپرزگوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہوسکیں گے۔ جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈویلپرز کو اشتہارات، ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اورپلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کے مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لئے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک میں ڈویلپرز کے لئے مستحکم ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دینے کے لیے گوگل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ہم اپنی جاری کوششوں کے ذریعے پاکستانی ڈویلپرزکو دنیا کی بہترین ایپلی کیشنز بنانے میں ان کی مدد کی توقع رکھتے ہیں۔

ایپ گروتھ لیب کے چار بڑے مقاصد رکھے گئے ہیں،جس میں اول اپنی کمپنی کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی ترتیب دینے کی غرض سے مختلف بیرموں کو سمجھنے کے لیم عالمی ایپ اور گیمنگ کے مواقع دریافت کرنا ہے۔

مزید پڑھیے  ٹک ٹاک نے گوگل کو دیگر کمپنیوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ ٹاکو متعارف کرا دیا
Back to top button