بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

تھرپارکر، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 7 بچے جاں بحق

تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث مزید7بچے دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں سول ہسپتا ل مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں نومولود سے لیکر 5سال تک کے بچے شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 435 ہوگئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گڈاپ ٹان کے شیدی گوٹھ میں ہیضے سے خاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متعلقہ سرکاری ہسپتا ل میں 300سے زائد افراد ہنگامی حالت میں لائے گئے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ متعدد افراد ہیضے کا شکار ہیں، گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے۔

مزید پڑھیے  مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
Back to top button