بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی پہلی ٹیزر ویڈیو جاری

گوگل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا اعلان کرتے ہوئے پہلی ٹیزر ویڈیو جاری کردی ہے۔گوگل کی جانب سے پکسل فولڈ نامی اسمارٹ فون کی ٹیزر ویڈیو یوٹیوب اور ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فون کا بیرونی ڈسپلے دکھائی دے رہا ہے، اس کے کھلنے کا اندازسام سنگ کے گیلکسی زیڈ فولڈ یا اوپو فائڈ این 2 فلپ جیسا ہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آفیشلی طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن اِن گیجٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل پکسل فولڈ کی اسکرین 5.8 انچ ہے جبکہ فون کو کھول دیا جائے تو یہ 7.6 انچ کے ساتھ وسیع ٹیبلٹ بن جائے گا جبکہ اسمارٹ فون کا وزن وزن 10 اونس ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اس فون کی تعارفی قیمت تقریباً 17 ہزار ڈالر ہوسکتی ہے جو گوگل کے فلیگ شپ پکسل نامی فون سے کہیں زیادہ ہے۔

پکسل فولڈ ایبل فون کو آفیشل طور پر 10 مئی کو کیلیفورنیا میں گوگل آئی او کانفرنس2023 میں پیش کیا جائے گا۔

فولڈ ایبل فون کی دنیا میں سام سنگ سب سے زیادہ آگے دکھائی دیتا ہے جس کے بعد اوپو، لینووو، موٹورولا اور ہواوے شامل ہیں۔

گوگل کا فولڈ ایبل فون گزشتہ سال متعارف ہونا تھا لیکن اس منصوبے کو روک دیا گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ گوگل نے اینڈرائیڈ ڈویلپرز کو اپنی ایپس کو فولڈ ایبل ڈیوائسز اور بڑی اسکرین پر کام کرنے پر توجہ دی تھی۔

Back to top button